Qudrat Rakhne ke Bawajood Maaf Kar Den

0
848

قدرت رکھنے کے باوجود معاف کردیں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ موسیٰ بن عمران نے پوچھا:”اے میرے رب تیرے نزدیک تیرے بندوں میں سب سے عزت والا کون ہے؟‘اللہ تعالیٰ نے فرمایا:جو قدرت رکھنے کے باوجود معاف کردے۔

(حدیث نبویﷺ)

اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا․․․forgivness
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی آیا اس نے کہا:اے اللہ کے رسول ﷺ کوئی ایسا ردعمل بتایئے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کرے اور لوگ مجھ سے محبت کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: دنیا سے نفرت کرو(بے رغبتی)اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور جولوگوں کے پاس ہے اس سے بے رغبتی اختیار کرو لوگ تم سے محبت کریں گے“۔

(جامع ترمذی سنن ابن ماجہ)
دولت آزمائش ہے․․

حضرت کعب بن عیاض رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ہر امت کے لیے ایک آزمائش ہے اور میری امت کی آزمائش مال(یعنی دولت) ہے۔
اللہ تعالیٰ کا غضب دوسروں پر نہ ڈالو․․
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آپس میں اللہ کی لعنت اور اللہ کاغضب ایک دوسرے پر نہ ڈالا کرو اور نہ اس طرح کہا کرو کہ توجہنم میں جائے۔ ایک روایت میں ہے” آگ میں جائے“

(جامع ترمذی سنن ابوداؤد)
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لئے تحفہ․․․

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی:”اے میرے اللہ! مجھ کو ایسی چیز سکھلا کہ میں اس کے ساتھ تمھیں یاد کروں اور تجھ سے دعا کروں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اے موسیٰ(علیہ السلام) تم لاالہ الا اللہ“ کہو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے میرے پروردگار یہ تو تیرے سارے بندے کہتے ہیں، مجھے کوئی ایسی چیز سکھا جو میرے ساتھ خاص ہو۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ (علیہ السلام) اگر ساتوں آسمان اور جوان کو آباد کرنے والی چیزیں ہیں اور ساتوں زمینیں ترازو کے ایک طرف رکھ دی جائیں اور “لاالہ الااللہ“ کو دوسری طرف رکھ دیا جائے تو” لاالہ الا اللہ“ ان پر بھاری ہوگا۔

(بغوی نے شرح السنہ میں اس کو روایت کیا ہے)


کوکب شہزاد

Courtesy :
www.ieroworld.net
www.taqwaislamicschool.com
Taqwa Islamic School
Islamic Educational & Research Organization ( IERO )


Warning: A non-numeric value encountered in /home/u613183408/domains/ieroworld.net/public_html/wp-content/themes/Newspaper/includes/wp_booster/td_block.php on line 326